40

موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت تلوس حجرہ میں مفت پودے تقسیم

مانسہرہ ۔ لائی واٹر شیڈ رینج انہار واٹرشیڈ ڈویژن مانسہرہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت تلوس حجرہ میں مفت پودے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے جناب شاہ حسین خان اور فہیم فیصل خان تھے فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی اور مقامی لوگوں میں پودے مفت تقسیم کئے۔ پودوں کی کل تعداد 38000 تقسیم کی گئی سفیدہ 25000 کی تعداد‘ روبینہ 9000 کی تعداد اور ویلو 4000 کی تعداد تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں