25

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سکیورٹی اہلکاروں کوڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایت

مانسہرہ ۔ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ ایس ایس پی طاہر الرحمان نے ڈی ایس پی ایڈمن ساجد فاروق خان، چیف لا انسٹکٹر انسپکٹر ارشد خان اور آر آئی زرین تاج کے ہمراہ مختلف شعبوں، چیک پوسٹ بورجیات اور مین گیٹ کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کے مطابق انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کوہیلمٹ، جیکٹ کا استعمال یقینی بنانے اور ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایات دی۔

انہوں نے تمام شعبوں کے افسران کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریکروٹس ٹرینیز کے ساتھ کوئی زیادتی قابل قبول نہیں ہو گی۔ انہوں نےکہا کہ میس کو مزید بہتر اور رجمنٹل سٹور پر ٹریننیز کے لیے تمام ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں