31

گلوز بانڈہ کے مقام پر ہینو ٹرک حادثے کا شکار

لوئرکوہستان ۔ لوئر کوہستان تھانہ پٹن کے حدود نزد گلوز بانڈہ کے مقام پر ہینو ٹرک حادثے کا شکار۔
سکردو سے بطرف بشام جاتے ہوئے ٹرک نمبری TKK- 649 بوقت 01:40 بجے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر کوہستان محمد اشتیاق ، ایس ڈی پی او محمد سجاد تنولی , ایس ایچ او تھانہ پٹن محمد شفیق اور انچارج ٹریفک سٹاف ہمراہ دیگرپولیس نفری کے موقع پرپہنچے۔
ٹرک ڈرائیور مسمی محمد عقیل ولد غلام رسول سکنہ سکردو جس چھلانگ لگا کر جان بچائی جوکہ معمولی زخمی ہوا ۔ جس کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کیا۔ ٹرک میں خالی سلنڈر لوڈ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں