مانسہرہ ۔ ہزارہ ڈویژن کے سب سے بڑے نیوز پلیٹ فارم مانسہرہ ڈاٹ کام ویب سائیٹ اور مانسہرہ ڈاٹ کام آفس کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی دعائیہ تقریب میں مانسہرہ ڈاٹ کام کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار شفقت نیاز، اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر معززین کا کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن کے لیئے اس سوشل پلیٹ فارم کا آغاز بہت خوش آئندہ ہے۔ یہ پلیٹ فارم غریب لاچار اور بے بس لوگوں کی آواز بنے گا۔
مانسہرہ ڈاٹ کام آفس میں پورے ہزارہ ڈویژن کی خبریں ، سیاسی وسماجی انٹرویوز اور اس کے علاوہ مانسہرہ ڈاٹ کام آفس میں پرنٹنگ ، سکیننگ ، کلر فوٹو کاپی ، کمپوزنگ، فوٹو سٹوڈیو، شرٹس، مگ ، پلیٹس ،کی چینز اور ٹوپیوں پر فوٹو پرنٹنگ اور آن لائن نوکریوں کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔