اپر کوہستان ۔ چلاس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک مسافر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جو راولپنڈی سے سکردو کی طرف آرہی تھی۔
گاڑی کا نمبر LES 8010 بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق 4 مسافر جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 18 افراد زخمی ہیں جن کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا یے۔ ذرائع کے مطابق امدادی اداروں کی طرف سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ادھر چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ (رپورٹ: سکردو ٹی وی)