35

بازار میں غیر معیاری مضر آٹے کو سستے آٹے کے نام پر فروخت کرنا سراسر زیادتی

ہری پور. یوتھ کونسلر اتحاد کے رہنماؤں کی آفیسر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی سے ملاقاتیں۔حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ غیرمعیاری آٹے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بازار میں غیر معیاری مضر آٹے کو سستے آٹے کے نام پر فروخت کرنا سراسر زیادتی ہے۔

حلال فوڈ اتھارٹی اس پر توجہ دے اور بالخصوص رمضان میں معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔یوتھ کونسلر اتحاد کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز آفیسر سے ملاقات میں اویئرننس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کردار اداکرنے کی اپیل کی شہر میں سپورٹس گراؤنڈز کے آباد نہ ہونے کی وجہ سے منشیات فروشوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔

لہذا اس پر سپیشل واک اور سیمینارز کی اشد ضرورت ہے.دونوں آفیسرز نے نوجوانوں کی طرف سے ان مثبت سوچ کو سراہا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں