ایبٹ آباد ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود کا تحصیل لوئر تناول کا دورہ.
شہریوں کو تعلیم اور صحت کی فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو ارشد محمود نے مختلف ہیلتھ سینٹرز اور سکولز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکولز کے معائنے کے دوران کلاس رومز کا معائنہ، طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی اور سٹاف کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے بنیادی مراکز صحت کا دورہ بھی کیا، سٹاف کی حاضری چیک کی، ادویات کی فراہمی اور میڈیکل آفیسر، سٹاف کو مریضوں کی بہتر نگہداشت اور سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔