24

بٹگرام میں مردم شُماری کا عمل

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کا ڈیجیٹل مردم شُماری کی ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے شملائی کا دورہ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام (جنرل) اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ تیز رفتاری کیساتھ پورا عمل مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کریں تاکہ مردم شُماری کا عمل بروقت مکمل کیا جاسکے ۔
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے بی ایچ یو شملائی اور بی ایچ یو بٹہ موڑی کا دورہ بھی کیا۔
ہسپتال اسٹاف کی حاضری، دستیاب سہولیات اور ادویات وغیرہ کو چیک کیا گیا اور ہدایت دی گئ کے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کار پر سختی سے عمل کیا جائے، ہسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور دستیاب وسائل کے ساتھ مریضوں کا ہر ممکن علاج یقینی بنایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں