28

بکری چوری کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بٹگرام ۔ بٹگرام پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ بدستور جاری۔

تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی زبردست کارروائی شملائی پولیس کو بکری چوری کی واردات میں مطلوب اور ضلع مانسہرہ کے کئی تھانوں کو چوری ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری گرفتار۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان نے ہمراہ ٹیم مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے (1) افتخار ولد سرتاج سکنہ آجمیرہ (2) ارشد ولد حکمت خان سکنہ آجمیرہ (3) مسکین ولد میرگل سکنہ نکہ شاخیل شملائی کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا جن کو مزید کاروائی کیلئے متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں