26

سرکاری أٹا کی تقسیم کا ریکارڈ

لوئر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد رفیق خان مہمند کے ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر( ریونیو) کوہستان لوئر گل شہزادہ نے جیجال اور بنکھڈ کا دورہ کیا، سرکاری آٹا سیلز پوائنٹ/دکانوں اورکوہستان فلور ملز شولگرہ کا معائنہ کیا، سرکاری نرخ نامے چیک کئیے گئیے اور آٹا کا سٹاک، وزن و کوالٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر نے تمام متعلقہ دکانداروں و فلور میل مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری أٹا کی تقسیم کا ریکارڈ رکھئیں ۔ اور سرکاری نرخ نامہ أویزاں کیا جائے۔ زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں