23

ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری

بٹگرام۔ ملک بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی ساتویں مردم شماری (پہلی ڈیجیٹل) سخت سیکیورٹی انتظامات میں جاری، ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری.

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے تمام ایس ڈی پی اوز, ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات کو سختی سے ہدایات دیں کہ اپنے علاقہ اختیار میں مردم شماری کے دوران ناکہ بندیاں جاری رکھیں اور مردم شماری کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور تمام جوان اپنی اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سر انجام دیں.

تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور دوستانہ ماحول استوار رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں