ہریپور . پی ٹی آئ شعبہ خواتین ضلع ہریپور کی نائب صدر مس حنا خان اور ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ کورڈینیٹر وومن ونگ انصاف پی ٹی آئ ہریپور نائلہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترین برادران یوسف ایوب خان ۔عمر ایوب خان ۔اکبر ایوب خان اور ارشد ایوب خان نے ہریپور میں اربوں روپے کی لاگت سے ہریپور کے کونے کونے میں آن ریکارڈ کام کراۓ ہیں۔جن کی مثال ہریپور کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ ھم ترین برادران کی بہترین کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور انھیں اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتی ہیں .
