28

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاری، سکیورٹی امور، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سہولیات کی فراہمی، جنرل ڈیوٹیز کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زیشان حفیظ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ٹی ایم او ایبٹ آباد، لوئر تناول، پولیس، محکمہ تعلیم لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈی ای اوز ایجوکیشن و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں