بٹگرام ۔ بٹگرام سپر لیگ 2023 گرینڈ فائنل میچ تھاکوٹ بمقابلہ بٹگرام شاہین.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام وحید خان کی ہدایت پر افس اسسٹنٹ یوسف جمال کی نگرانی میں ریسکیو 1122 بٹگرام کی میڈیکل ٹیم بٹگرام سپر لیگ گرینڈ فائنل میچ میں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کیلئے گراونڈ میں موجود تھے۔
ریسکیو 1122 بٹگرام نے میچ کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو موقع پر طبعی امداد فراہم کیا ۔ بٹگرام کے عوام ریسکیو 1122 کے سروسز سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں اس کے بارے میں آگاہی مہم بھی چلائی.
بٹگرام سپر لیگ کے منیجمنٹ نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔