26

قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں،قماربازوں، غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثبت کاروائیاں

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا تھانہ مکھنیال کا سرپرائز وزٹ ۔تھانہ کی عمارت ،حوالات ،ریکارڈ اور کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے تھانہ مکھنیال کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تھانہ کی عمارت ،حوالات اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس ایچ او تھانہ مکھنیال سعیدالرحمان نے تھانہ کی حدود اور کرائم سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کو تفصیلی بریف کیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے افسران پولیس ہدایات دیتے ہوئے کہا تھانہ اور گشتوں کے دوران سائلین کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔ تھانہ کی حدود میں گشتوں کے نظام، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال کریں۔

قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں،قماربازوں، غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی مثبت کاروائیاں کریں۔ جرائم کی روک تھام کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ علاقہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور مشتبہ افراد پر کہڑی نظر رکھیں۔ ڈیوٹی کے دوران افسران و جوان اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں