ایبٹ آباد ۔حویلیاں چونگی کے مقام پر لکڑی کے ٹال میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچے ۔
ایبٹ آباد ۔ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو ٹیم کے بروقت رسپانس کی وجہ سے آگ پر قابو پایا گیا اور قریب مزید آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔