مانسہرہ ۔ ماہ فروری کے دوران مانسہرہ پولیس نے چوری کے 19 مقدمات ٹریس کرکے 19 لاکھ 61 ہزار روپے مالیت کی ریکوری کی۔۔
قتل کے 4 مقدمات ٹریس کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 11 مغویان کو بھی ریکور کیا گیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرکے 108 کلو چرس ، 3 کلو آئس ، 3کلو ہیروئین اور 110 بوتل شراب برآمد کرکے 72 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔