24

محلہ دربند میں اہلیان علاقہ کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

ہریپور . چیئرمین کھلابٹ اور پی ٹی آئ ہریپور کے جنرل سیکٹری اللّه یار خان نے محلہ دربند کا کچھ عرصہ سے بند ٹیوب ویل دوبارہ چالو کرا دیا۔یاد رہے کہ مذکورہ ٹیوب ویل کی بندش سے اہلیان علاقہ کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔

عوامی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین کھلابٹ اور پی ٹی آئ ہریپور کے جنرل سیکٹری اللّه یار خان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ٹیوب ویل کو ترجیحی بنیادوں پر چالو کرا کر عوام کے دل جیت لئے ۔اہلیان علاقہ نے چیئرمین کھلابٹ اور پی ٹی آئ ہریپور کے جنرل سیکٹری اللّه یار خان کی اس کاوش پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں