مانسہرہ. نگران صوبائی مشیر سیاحت و ثقافت ظفر محمود کے پبلک ڈے پر گزشتہ دس سال سے مسلط پی ٹی آئی حکومت کے ستائے عوام کا تانتا بندھ گیا،شکایات کے انبار لگا دیئے، نگران صوبائی مشیر کی جانب سے مسائل حل کے لئے کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی.
تفصیلات کے مطابق نو منتخب نگران صوبائی مشیر سیاحت و ثقافت ظفر محمود نے مانسہرہ میں مصروف ترین پہلا پبلک ڈے گزارا اس موقع پر ضلع بھر اور خصوصاً مانسہرہ و گردونواح علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام مختلف درپیش معاشرتی مسائل کے حوالے سے پبلک ڈے کے موقع پر جوق در جوق پہنچ گئے.
اس موقع پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ھسپتال کے قرب و جوار کے رہائشی اہلیان چنئی کے نمائندہ وفد نے بتایا کہ محلہ سے ملحقہ ھسپتال دیوار کے ساتھ لگے زہریلے مضر صحت کچرا ڈسپوزل پلانٹ لگانے سے محلقہ آبادی آلودگی اور مختلف وبائی امراض کا شکار ھو گئے ھیں سابقہ ایم پی اے کے بارہا نوٹس میں لانے کے باوجود انکے کان پر جوں تک نہ رینگی جبکہ دوسری جانب سابق ایم پی اے کے تعینات کردہ ھسپتال انتظامی کمیٹی ممبران کی جانب سے سیکیورٹی گارڈز کی عدم تنخواہوں کے حوالے سے پوچھے گئے.
سوال پر مانسہرہ کے رہائشی 46 گارڈز کو نکال کر 25 نئے سیکیورٹی گارڈز سے کام چلانے کے عجیب منطق جواب اور تنخواہوں کے مطالبے پر نوکری سے نکالنے پر متاثرہ گارڈز نے نگران صوبائی مشیر سے فوری انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کیا. جس پر نگران صوبائی مشیر سیاحت و ثقافت ظفر محمود نے مکمل انکوائری اور کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر انہوں نے جلد کنگ عبداللہ ٹیچنگ ھسپتال کے دورے اور اصلاح کے لئے سوموٹو ایکشن لینے کے لئے محکمہ صحت کے صوبائ ذمہ داران سے مسلے کے حل کے لئے کاوشیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔