مانسہرہ . مڈل سکول کہڑکا کے ہیڈ ماسٹر محمد جاوید ساڑھے 38 سال مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرر ڈ ہو گئے الوداعی تقریب مڈل سکول کہڑکا میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی اے کے صدر امجد سعید نائب صدر محمد وحید فدا خان نو تعینات ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس محمد طاھر جی ام ایس تریڑی کے ہیڈ ماسٹر محمد جاوید محمد لطیف خان عبدالرزاق بشیر جہانگیری ایس ایس ٹی کے صدر رفیق جاوید ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس کہڑکا محمد جاوید تجربہ کار ہونہار اور اساتذہ کے لئے ایک رول ماڈل تھے .
کبھی بھی انہوں نے بچوں کا وقت ضائع نہیں کیا ان کے شاگرد اج بھی مختف محکموں میں اچھی اچھی پوسٹوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری دعاوں محمد جاوید کے ساتھ ہیں اور انہوں نے ان ساڑھے 38سالوں میں محکمہ تعلیم میں مختف پوسٹوں پر تعینات رہ کر اپنی صلاحتوں کا لوہا منوایا ہے.
مقررین نے ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس کہڑکا محمد جاوید کی محکمہ تعلیم مانسہرہ میں کارکردگی کو سراہا اور خوب داد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہٹاہر ہونے والے ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس کہڑکا محمد جاوید نے کہا کہ ہماری روزی روٹی ان طالبعلموں سے لگی ہوئی ہے.
والدین اپنے بچوں کو ہماری پاس سکولوں میں داخل کرتے ہیں ہمیں چائیے کہ ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور جتنا ہو سکے ان کی رانمائی کرنی چائیے انہوں نے کہا کہ ہم جس پیشے سے منسلک ہیں یہ پیغمبری پیشہ ہے معاشرے میں استاد کا بہت بڑا مقام ہے ہم ان معصوم بچوں پر محنت کریں گئے ان کو اچھے انسان اچھے شہری بنائیں گئے .
تو ہمارے بچوں کو بھی اللہ پاک بہترین انسان بنائے گا پروگرام کے اخر میں رہٹاہر ہونے والے تجربہ کار ہیڈ ماسٹر محمد جاوید کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر الوادع کیا اور ان کی لمبی عمر کے لئے دعا کی گئی.