26

17 سالہ نوجوان کو والدہ نے موبائل نہ لے کردینے پرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

ایبٹ آباد ۔ تھانہ سٹی کی حدود لوئر ملکپورہ میں 17 سالہ نوجوان کو والدہ نے موبائل نہ لے کردینے پرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔علی لال ولد محمد لال سکنہ محلہ دارالخیر کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود لوئر ملکپورہ میرا کے رہائشی علی لال ولد لال محمد جسکے والد بیرون ممالک کام کاج کے سلسلے میں مقیم ہیں گزشتہ روز 17 سالہ علی لال نے والدہ سے نیا موبائل لینے کو کہا والدہ کی طرف سے انکار کیا گیا تو علی لال نے اپنے آپ پر پستول سے فائر کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق علی لال کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ محمد نواز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیئے اور نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی پولیس نے تفتیش کا آغاز کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں