24

بالاکوٹ کے علاقہ جرید میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری ڈرائیور جاں بحق

مانسہرہ ۔ بالاکوٹ کے علاقہ جرید میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری ڈرائیور جاں بحق اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام جرید ڈونگ سے واپس آنے والی جیپ حادثہ کا شکار ہوگی۔

جس کے باعث ڈرائیور احمد نواز ولد محمد فاروق ساکن سیری جرید موقع پر جاں بحق ہوگیا ناظم ویلج کونسل ذاکر خان کے مطابق محمد فذروق شریف النفس انسان تھا اور دس بچیوں کا باپ تھا مرحوم ایک پیشہ کے اعتبار سے ڈرائیور تھا تاہم حقیقی معنوں میں خدمت گار انسان تھا۔

بوڑھوں کو گاڑی سے اٹھا کر نیچے اتارنا بغیر کرایہ کے لوگوں کو گاڑی میں بیٹھانا اور ہر جگہ لوگوں کے ساتھ پیش پیش رہتا ذاکر خان کے مطابق مرحوم کی 11بیٹیاں ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں