29

جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی

بٹگرام ۔ سود خوری،انڈر پلئے،منشیات فروشی، ٹرانسفارمرز چور گینگ ،کار لفٹنگ،ناجائز تجاوزات،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔کاروائیوں کو مذید تیز کرنے کیلئے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری۔

جرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا کرائم میٹنگ سے خطاب،

لوگوں کی جان و مال اور عزت نفس کی حفاظت کیلئے جذبہ خدمت سے سرشار ہو کر قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او آفس بٹگرام میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ڈی پی اوز سرکل بٹگرام و آلائی،انسپکٹر لیگل ،تمام ایس ایچ اوز، Oiis نے شرکت کی، دوران میٹنگ تمام تھانہ جات کے کرائم کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور SHO،s کی کارکردگی چیک کی گئی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صاحبہ نے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔

لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لیے آپ سب کو عوامی خدمت سے سرشار ہو کر قانون کےنفاذ کو یقینی بنائیں، لوگوں کیساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنائیں۔

امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی بھی واقعہ رونما نہ ہو، فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ حسن کارکردگی دکھانے والے افسران کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں