22

ضلع مانسہرہ میں سرکاری آٹے کی سمگلنگ

مانسہرہ ۔ محکمہ خوراک ضلع مانسہرہ کو خفیہ اطلاع ملی ہے کہ ضلع مانسہرہ میں سرکاری آٹے کی سمگلنگ ہو رہی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سید عظمی شاہ صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اسرار احمد خان مانسہرہ میں لاری اڈا کے مقام پر چھاپہ مارا۔

اور سرکاری آٹا سے لوڈ شدہ سوزوکی شہزور گاڑی قبضہ میں لی گئی ہے اور بھاری مقدار میں آٹا برآمد کرلیاگیا ھے اور سمگلنگ شدہ آٹا قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں