ایبٹ آباد ۔ محکمہ سوئی گیس حکام کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے یونین کونسل کیہال اربن وارڈ 12محلہ فاروق اعظم کی گلیوں کو کھنڈر بنا دیا ہے ۔سوئی گیس پائپ لائن کی تبدیلی کرکے کچرا کے ڈھیر راستہ میں لگا کر رفو چکر ہو گیا ۔
ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس ایبٹ آباد کو نشاندہی کرنے کے باوجود بھی 4ماہ سے ذاہد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی عوام کی مشکل کا ختم نہیں کیا جاسکا اہلیان علاقہ نے فوارہ چوک میں دھرنا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس نے کیہال اربن کے وارڈ 12میں پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کے لئے 5ماہ قبل کام کا آغاز کیا تھا جنہوں نے گلیاں بے دری سے کھود کر پائپ تنصیب کے بعد ملبہ اٹھانے اور پختگی کرنے کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے۔
جس کے سبب سکول آنے والے جانے والوں بچوں کے علاؤہ بزرگوں اور خواتین کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔مذکورہ راستہ سے متعدد بار بچے گر کر زخمی ہوئے ہیں اور ایک بچے کا بازو بھی ٹوٹ گیا تھا تاہم ٹھیکیدار کو بارہا یادہانیوں کے باوجود اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔اس سلسلہ میں اہلیان علاقہ نے ریجنل منیجر اور ایم ڈی سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ عوام کو تکلیف میں رکھنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جو لاکھوں روپے فنڈ ہضم کرنے کی کوشش میں ہیں۔
اور ابھی بھی پائپ تنصیب کا کام ادھورا ہے اور بعض مقامات پر سوئی گیس پائپ کھلی ہونے سے حادثات کے بھی خدشات ہیں۔ادھر اہلیان علاقہ نے خبردار کیا ہے اگر فوری طور پر راستہ کی پختگی اور ملبہ اٹھانے کا کام نہ کیا گیا تو فوارہ چوک میں دھرنے کی زمہ داری مذکورہ افسران اور محکمہ کی ہوگی ۔