23

نوتعینات ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید خان

ایبٹ آباد ۔ نوتعینات ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید خان کا ہمراہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن مختیار شاہ کے ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دینے کی خاطر پریس کلب ایبٹ آباد کا دورہ۔

دورہ کے دوران نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر کابینہ کو نئی ذمہ دوریاں سنبھالنے پر مبارک دیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد پریس کلب نے ہمیشہ ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے شانہ بشانہ کام کیا ہے اور امید ہے کہ اسی طرح ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس اور پریس کلب کا ساتھ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں