ایبٹ آباد ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد کے ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسرز کے اعزاز میں ایک خوبصورت الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔پروفیسر مہتاب احمد عباسی اور پروفیسر جاوید خان اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ۔
تقریب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ایک پروفیسر ممتاز حیدر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شیروان پروفیسر ناصر داؤد ، پروفیسر مفتی عبدالوہاب،پروفیسر اشفاق شاہ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد ڈاکٹر اظہر محمود نے کہا ہے کہ آج ہمارے دونوں رفقائے کار اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔ آج کا دن جہاں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ کامیابی کے ساتھ اپنی مدت ملازمت مکمل کر چکے ہیں وہیں ان کی جدائی کا دکھ بھی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پروفیسر مہتاب احمد عباسی اور پروفیسر جاوید خان نے اپنی تمام زمہ داریاں انتہائی جانفشانی کے ساتھ نبھائی ہیں اور ہم آج کے اس دن کے موقع پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر پروفیسر ممتاز حیدر، پروفیسر مفتی عبدالوہاب، پروفیسر ممتاز حیدر،پروفیسر احسان الرحیم، پروفیسر ناصر داؤد، پروفیسر پروفیسر مہتاب عباسی اور پروفیسر جاوید خان نے بھی خطاب کیا۔