اپر کوہستان ۔ DHPP ریزروائر ایریا کی 80 رکنی کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب سے انکے آفس میں ملاقات کی اس دوران کیمٹی کے ممبران نےDHPP رئزروائر ایریا متاثرہ لوگوں کو درپیش شکوک وشبہات سے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب نے یقین دلایا کہ DHPP ریزروائر ایریا باشندوں کی ہر مسئلے کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احسن طریقے سے حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی۔