21

بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ

بٹگرام ۔ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بٹگرام میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس سے عوام کو اشیاء ضروریہ کم نرخوں پر دستیاب ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اور ٹی ایم او کے ہمراہ مقررہ جگہ عقب خیبر ہوٹل کا دورہ کیا، سستا بازار کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے اور جگہ کی صفائی کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں