16

تھانہ خانپور کی حدود گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ خانپور کی حدود گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔

کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر فدا محمد ، ایس ایچ او تھانہ خانپور شفیق الرحمان ،انچارج ٹریفک الیاس فرید کے علاوہ میڈیا نمائندگان ، علماء اکرام اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

کھلی کچہری کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں اہلیان علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کو اجتماعی مسائل اور اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی آگاہی اور فوری حل میں کھلی کچہری کا کردار اہم ہے۔ کھلی کچہریوں کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری رہے گا۔ جس کی بدولت عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کی داد رسی کی جائے گی۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل و تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گاتا کہ عوام دوست پولیسنگ کو فروغ مل سکے۔

ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے عوام الناس کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ قبضہ مافیا،فخاشی کے اڈے ،جواء،ہوائی فائرنگ و آتش بازی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا عوام کا قومی فریضہ ہے جو ہماری جوان نسلوں میں زہر تقسیم کرکے ان کی زندگیاں تباہ کررہے ہیں۔

ہری پور پولیس اپنے کم و سائل کے باوجود بھی عوام کی جان و مال اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار کھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ عوام مسائل کی بروقت نشاندہی کریں۔ میرے اور دیگر افسران کے دفاتر عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں