32

داسو ڈیم پر کام کرنے والی کمپنی کے قیمتی پلیٹس چرانے والے 04 رکنی چور گروہ گرفتار

اپر کوہستان ۔ تھانہ کمیلا پولیس کی چوروں کے خلاف اہم کاروائ، داسو ڈیم پر کام کرنے والی کمپنی کے قیمتی پلیٹس چرانے والے 04 رکنی چور گروہ گرفتار،سرقہ شدہ قیمتی پلیٹس برآمد۔

ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر پرانا گاوں سیو کے مقام پر زیر تعمیر پل سے لوہے کے پلیٹس چرا کر لیے گئے تھے جن کی مالیت تقریبا 3 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے،

ایس ایچ او تھانہ کمیلا نصیرالدین بابر نے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان کی زیر نگرانی ہمراہ پولیس نفری کاروای کرتے ہوے ملزمان جنت نور ولد لاجبر خان،گلاب ولد عبدالغزب، عطاءالرحمان ولد دشم خان،محمد زیب ولد شاداد سکنان مندرازہ پٹن کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 14 عدد پلیٹس، پایپس اور لوہے کی سریہ برآمد کی گئ، مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں