ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غازی نے انرجی کنزرویشن پلان پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 8 بجے دکانیں اور بازاروں کی بندش کو یقینی بنایا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر غازی نے آج مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دیں۔
1. غازی، خالو اور قاضی پور میں آٹا ڈیلرز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی گئی۔ ڈیلرز کو ہدایت گیا کہ وہ اپنی دکانوں پر آٹے نرخوں کے ساتھ بینرز آویزاں کریں۔
2. خالو منڈی میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، پولی تھین بیگز کے استعمال پر دکان/سٹال مالکان کو جرمانہ کیا گیا۔
3. ٹی ایچ کیو غازی کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران عملے کی موجودگی، ہسپتال کے ریکارڈ، رجسٹرڈ مریضوں اور وارڈز کا معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران عملے کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔