20

ضرورت مند اور مجبور کے دل سے نکلی ہوئی دعا

ہریپور . پی ٹی آئ شعبہ خواتین ضلع ہریپور کی نائب صدر مس حنا خان اور ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ کورڈینٹیر وومن ونگ انصاف پی ٹی آئ ہریپور نائلہ خان نے ہریپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 70 فیصد سے زائد کارخانے بند ھو چکے ہیں ۔

اور باقی ماندہ کارخانوں کی حالت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔مس حنا خان اور نائلہ خان نے کہا کہ کارخانوں کی بندش سے ہریپور میں بے روزگاری کی شرح میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہریپور میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔لیکن بد قسمتی سے آج ہریپور کے اکثریتی نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھاۓ در بہ در کی خاک چھاننے پر مجبور ہیں۔

مس حنا خان اور نائلہ خان نے کہا کہ آج بہت سے سفید پوش گھرانوں کی بچیاں جہیز نہ ھونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ھو رہی ہیں۔مس حنا خان اور نائلہ خان نے کہا کہ ھماری صاحب ثروت طبقہ سے اپیل ہے کہ وه اللّه پاک کے دئیے ہوئے مال کو اللّه کے بندوں کی بہتری کیلئے خرچ کریں ۔ب

ے شک کسی ضرورت مند اور مجبور کے دل سے نکلی ہوئی دعا آپ کی زندگی بدل سکتی ہے۔اللّه پاک ھم سب کو اللّه کی راہ میں خرچ کرنے اور اپنے مجبور بہن باھیوں کا خیال رکھنے کی توفیق عطاء فرماۓ آمین ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں