27

غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 05 کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،

ایس ایچ او شیروان کی کاروائی ، منشیات فروش بنارس ولد عبدالطیف سکنہ پنڈکرگوخان سے 2136 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ منشیات اسد عرف بلو ولد شوکت سکنہ پنڈکرگوخان کی فروخت کرتا ہوا جس پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔

دوسری طرف ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او نواں شہر کا اورش کالونی کے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 05 کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں