29

قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

ہریپور ۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائ ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار ۔آلہ قتل پستول بھی برآمد ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری۔ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی مقدمہ علت 285 مورخہ 2022-03-19جرم 302PPC میں مطلوب مجرم اشتہاری نعمان خان عرف نومی ولد دلاور خان سکنہ محلہ ٹینکی شاہ محمد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول 30 بور بھی برآمد کرلیا.مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں