ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد رفیق خان صاحب کی ہدایات و احکامات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کوہستان لوئر ، گل شہزادہ نے تحصیل پٹن میں مختلف ائریاء کے اندر سینسز ٹیمز کا معائنہ کیا ۔
جارہ شدہ خانہ شماری / مردم شماری کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور نگرانی کی ۔اور متعدد گھرانوں کی ڈور مارکنگ بھی چیک کی اور عملے کو خوش اسلوبی کے ساتھ مردم شماری سرگرمیاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی اور عوام سے اپیل کی کہ متعلقہ سٹاف کیساتھ تعاون کریں اور درست معلومات فراہم کریں تاکہ خانہ / مردم شماری کا کام بروقت پائیہ تکمیل ہوسکے ۔