19

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے عہدیداران کی ملاقات

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے عہدیداران کی ملاقات ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان سے حطار انڈسٹریل اسیٹیٹ کے عہدیداران نے ملاقات کی ۔ حطار انڈسٹریل اسیٹیٹ کے عہدیداران نے ہری پور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا کردار اہم ہے۔ صنعتکاروں کو کاروباری سرگرمیوں کو پرامن ماحول میں جاری رکھنے کے لئے ہری پور پولیس اپنے وسائل بروئے کار لائے گئی۔

سرمایہ دار سرمایہ کاری کرکے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کومزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔ صنعتی امن کے قیام کیلئے پولیس اور صنعت کاروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو اور روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں