ہریپور. چئیرمین کھلابٹ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اللّہ یار خان نے ایم پی اے فیصل زمان کے سابقہ فنڈ سے موضع پڈھانہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا .
اس موقع پر ایاز خان , فیصل خان ترین ,ممریز خان ,خورشید اعوان , محمد آصف , عبدالرشید , چوہدری مقبول , خورشید اعوان ,و دیگر بھی موجود تھے , عوام علاقہ نے پڈھانہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر ایم پی اے فیصل زمان , چئیرمین کھلابٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا.