اپر کوہستان ۔ ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان نے ایس ایچ او تھانہ کمیلا اور انچارج ٹریفک اپر کوہستان کے ہمراہ، ٹرانسپورٹ یونین اور تاجر برادری کے ساتھ کمیلا بازار میں درپیش مسائل اور امن و آمان کے حوالے سے میٹنگ کی۔
جس میں ،صدر انجمن تاجران حاجی صفت، صدر ٹرانسپورٹ یونین، اور دیگر ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے شرکاء کو ہدایات دیتے ہوے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں آمن و آمان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلے اس علاقے کی عوام الناس کا پولیس کے ساتھ تعاون کرنا انتہائی لازمی ہے۔
کمیلا بازار میں ٹریفک کے حوالے سے دریش مسائل، اشیاء خوردنوش کے نرخناموں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروای میں پولیس کا ساتھ دیں- علاقے میں آنے والے نئے کرایہ داران کی اپنے متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
شرکا میٹنگ نے کمیلا بازار کے مسائل سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو آگاہ کیا جن کے جائز مسائل موقع پر حل کر دیئے گئے جبکہ مزید متعلقہ اداروں سے حل کروانے کی یقین دہانی کروای گئ۔
میٹنگ کے شرکا نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔