30

13 سال سے قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمہ میں مطلوب مفرور گرفتار

مانسہرہ ۔ تھانہ شنکیاری 13 سال سے قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم پرویز ولد مولوی سکنہ کلاواں جبوڑی کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے مورخہ 20.09.2010 کو زمین کے تنازعہ پر غلام جیلانی نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا تھانہ شنکیاری کا دورہ۔
تھانے میں آۓ ہوۓ سائلین سے ملاقات کی ، پولیس کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا اور انکےمسائل سن کر انکے قانونی حل کے لئیے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ہدایات جاری کی۔انھوں نے تھانہ کا ریکارڈ اور حوالات کا جائزہ بھی لیا۔

ڈی ایس پی سرکل شنکیاری اور ایس ایچ او تھانہ شنکیاری نے علاقے کے حوالے سے اور کرائم و دیگر امور سے متعلق ڈی پی او مانسہرہ کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں