27

اکاؤنٹس آفس کو تورغر میں قائم کرنے اور فعال بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

تورغر۔ ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تورغر کے ساتھ اکاؤنٹس آفس کو تورغر میں قائم کرنے اور فعال بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر تورغر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کو تورغر منتقل کیا جائے تاکہ ڈپارٹمنٹس کو درپیش مسائل کا ازالہ بروقت ہوسکے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کی زیر صدارت محکمہ صحت ضلع تورغر کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر عبدالواجد اور محکمہ صحت جے افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر محکمہ صحت کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں