مانسہرہ ۔ رمضان سستا بازار تحصیلدار یار محمد خان کی صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آل ٹریڈذ ایسوسی ایشن کے صدر انور لالا فوڈ انسپکٹر تصور شاہ ٹی ایم اے آفیسر شاہنواز سینئر صحافی ڈاکٹر محمد فرید سیکرٹری فنانس و کٹڑہ جات امجد حسین خان آفس سیکرٹری میاں غلام ربانی مینجر یوٹیلیٹی سٹور ریاض حسین سیکرٹری سبزی و فروٹ یونین جمیل حسین مظہر خان گرداور شوکت حسین اور جنرل سیکرٹری اے ٹی اے دانش اقبال نے شرکت کی۔
میٹنگ میں رمضان کی آمد کے پیش نظر بازار میں سستا لگانے کا فیصلہ ہوا جس میں سستی سبزی فروٹ سستا آٹا اور ایک سٹال یوٹیلیٹی سٹور کی جانب سے لگایا جائے گا جس میں تمام سبسڈائزڈ اشیاء عوام کو ملیں گی۔
تمام سٹیک ہولڈرذ نے بازار میں سستا بازار لگانے کی جگہ کا معائنہ کیا۔