12

خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دئیے

ہریپور ۔ فخر تناول اور امیدوار براۓ تحصیل پریزائڈنگ آفیسر ہریپور رشید خان تنولی نے ہریپور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے میں ہریپور کی تمام خواتین خواہ وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتی ھوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

رشید خان تنولی نے کہا کہ آج کی خواتین با شعور ہیں۔آج زندگی کے ھر شعبہ میں خواتین اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دئیے ہیں ۔اسلام نے خواتین کو ھر روپ میں مقدس قرار دیا ہے۔رشید خان تنولی نے کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں ہریپور کی تمام با ہمت اور جرات مند خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں