ہریپور ۔ اسسٹنٹ کمشنر خانپور سکندر خان کا بی ایچ یو کھوٸی ناڑہ کا اچانک دورہ . دوران انسپکشن سٹاف کی حاضری, ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا جاٸزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گٸیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ہری پور اور یونیورسٹی آف ہری پور کی مشترکہ کوششوں سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقررین نے شرکت کی جن میں وی سی یونیورسٹی آف ہری پور,اے ڈی سی ہیومن رائٹس اور اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔