25

شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور دوکانوں کی انسپیکشن،کئ سیل

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، مس لبیقہ اکرم نے ہری پور کے مختلف شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور دوکانوں کی انسپیکشن کی ، جس میں حکومتی احکامات کے تہت توانائ بچت پالیسی پر عمل درامد کو یقینی بنایا گیا ۔

ضلع ہری پور کی انتظامی حدود میں حکومت کے احکامات کے مطابق تمام تجارتی مراکز / کاروبار رات 8:30 بجے بند ہونگے۔ جب کہ ہوٹل، شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہریپور نے آج ریونیو افسران اور لوکل پولیس کے ہمراہ حطار میں زمین کے تنازعہ کی جگہ کا دورہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں