بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیرصدارت پیڈو حکام کے ساتھ مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ، پیڈو حکام اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ضلع بٹگرام میں قائم مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق مسائل کےحوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے پیڈو سٹاف کو نامکمل پراجیکٹس پر جلد ازجلد کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ مقامی لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔پیڈو حکام نے تمام پراجیکٹس کے جلد فعال ہونے کی یقین دہانی کرائی۔