مانسہرہ ۔ عورت کو جو مقام و مرتبہ الحمد اللہ دینِ اسلام نے عطا کیا ہے اس کی نظیر دنیا کی کسی تہذیب میں کہیں نہیں ملتی پھر چاہے ماں کا رتبہ دے کر جنت قدموں تلے بچھا دی گئی ہو، بہن کی روپ میں پیار و ایثار ہو، بیوی کی صورت میں مسرت و راحت اور ہمسفر کاُ ملنا ہو یا پھر بیٹی کے روپ میں باعثِ رحمت ۔
جتنی آزادی عزت کے ساتھ دینِ اسلام نے عورت کو دے دی ہے اس سے زیادہ کا تصور کسی اور معاشرے میں نہیں ہے۔
عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے تعاون سے ہزارہ یونیورسٹی می میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا کیا ۔
جس میں میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کی اس تقریب میں خواتین نے پینٹنگ ،جیولری مہندی ،بلڈ گروپنگ بریانی اور مختلف اشیاء اکے اسٹالز لگائے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ: میڈم نوید فاروق ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر میڈم بشری مسرور، میڈم نازیہ ہیڈ لاء ڈپارٹمنٹ، جناب فیصل نوروز اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا گیا کیا اور اسلام میں میں ان کے لیے کے حقوق پر بات کی ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر محسن نے یونیورسٹی میں ایسی تقاریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کی جانب سے ہزارہ ڈویژن کی قابل اور باصلاحیت خواتین کو اایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے نے تعلیم،صحت ،کھیل اور سماجی شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ہیں تقریب میں شریک تمام شرکاء کو کو سرٹیفیکیٹس اور مہمانان کو شیلڈز پیش کی گئی۔