ایبٹ آباد ۔ تھانہ حویلیاں کی حدود سے غریب شہری کا رکشہ چرانے والا ملزم نصیر ولد ولی محمد سکنہ چارسدہ گرفتار کر لیا۔ملزم نے گزشتہ دن حویلیاں کھوکھر میرا سے داود ولد مستان کا رکشہ چوری کیا تھا جس پر ملزم کو رکشے سمیت گرفتار کر کے زیر دفعہ 381A مقدمہ درج کر لیا گیا.
دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ناڑہ پولیس کا مختلف حدود علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، غیرقانونی اسلحہ ، رپیٹر بارہ بور ،02 عدد ، 03 رائفلیں مختلف بور اور 70 کارتوس مختلف بور برآمد ، مقدمات درج کر لیئے۔