مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا پولیس پٹرولنگ پوسٹ شارکول کو دورہ ، عملے سے ملاقات کی۔انھوں نے ضلع میں امن و آمان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنےکےلئیے ضلع میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور تمام افراد کی انٹری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی سربرائ میں ضلع بھر میں منشیات فری مانسہرہ مہم جاری ، تھانہ خاکی نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3 کلو کےقریب چرس برآمد کرلی۔
ملزمان میں محمد ندیم ولد محمد اشرف سکنہ خاکی اور توصیف ولد محمد رفیق سکنہ خواجگان شامل ہیں۔