ہریپور ۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ کی سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے پولیس لائن ہری پور میں پولیس دربار کا انعقاد کیا۔دربار میں سرکل ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،انچارج ٹریفک وارڈن ،انچارج چوکیات ،ہیڈ آف برانچز،ایلیٹ فورس لیڈی پولیس اور یگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔
دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے پولیس افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظرسیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران و جوان چوکس رہ کر ڈیوٹیاں سرانجام دیں ،بلٹ پروف جیکٹ ،ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اس سے آپ کی توجہ ڈیوٹی سے ہٹ جاتی ہے اور آپ دُشمن کیلئے آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں۔
ایسے حالات میں عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔اپنی ڈیوٹی چوکس رہ کر کریں ۔دوران ڈیوٹی آپ کی غفلت محکمہ پولیس اور آپکے خاندان کیلئے بڑے صدمے کا سبب بن سکتی ہے۔ تما م سرکل ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور
انچارج چوکیات کو اس بابت سختی سے ہدایات دی کہ تمام ناکہ بندیوں ، چیک پوسٹوں اور ضلع ہذا کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر ہر آنے جانے والے مشکوک گاڑیوں ، اشخاص پر کڑی نظر رکھیں۔ عوام کے جان و مال کا تخفظ اولین ترجیع ہے ۔ڈیوٹی میں غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہی کی جائے گی۔